ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شرالی کا شریانک شیٹھ قومی سطح کے کوئز مقابلے میں سوم

شرالی کا شریانک شیٹھ قومی سطح کے کوئز مقابلے میں سوم

Sat, 25 Aug 2018 19:46:30    S.O. News Service

بھٹکل:25/ اگست (ایس اؤ نیوز) منگلورو میں شری دیوی انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ادارے کے زیر اہتمام پی یوسی طلبا کے لئے منعقدہ قومی سطح کے ’’ٹکنو اسپارک ‘‘کوئز مقابلہ میں شرالی ، چتراپور کا متعلم شریانک شری دھر شیٹھ سوم مقام حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

منگلورو میں منعقدہ اس قومی سطح کے کوئز مقابلے میں ملک بھر سے 80کالجوں کے طلبا شریک ہوئے تھے۔ فی الحال شریانک  موڈبیدری آلواس کالج میں  پی یو دوم کا طالب علم  ہے۔ شریانک بھٹکل تعلقہ شرالی کے کنڑا شاعر، استادشری دھر شیٹھ اور استانی ہیم لتا کا فرزند ہے۔ شریانک کی کارکردگی پر کالج کے پرنسپال سمیت تمام نے مبارکبادی پیش کی ہے۔


Share: